علامہ محمد اقبال پربچپن میں قرآن پاک کا نزول
ایک مرتبہ شاعرمشرق علامہ محمد اقبال قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت میں حسب معمول مشغول تھے۔ کہ آپ کے والد گرامی شیخ نور محمد آگئے۔ بیٹے کو انحماک سے تلاوت کرتے دیکھ کر خوش ہوئے اور اقبال سے سوال کیا کہ تو نے کبھی قرآن نازل ہوتے بھی دیکھا ہے۔ اس پر اقبال نے کہا میں سمجھا نہیں تو والد شیخ نور محمد نے کہا بیٹا ایسے
قرآن پاک کی تلاوت کر کہ تجھ پر قرآن نازل ہورہا ہو۔ اس بات کا علم اقبال کو بڑے ہو کر ہوا کہ نزول قرآن سے کیا مراد ہے۔علامہ اقبال قرآن پاک کے تلاوت رو رو کر کرتے رہتے اور نزول قرآن ہوتا رہتا تھا۔
ایک دفعہ علامہ اقبال کے ایک استاد نے آپ سے سوال کیا کہ آپ کے نبی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر قرآن کیسے نازل ہوتا تھا۔ تو اس پر اقبال نے جواب دیا آپ قرآن کا پوچھتے ہو۔ محجھ پر پورے اشعار اور نظمیں نازل ہوتی ہیں۔
مجھے راز دوعالم دل کا آئینہ دیکھاتاہے
وہی کہتا ہوں جو کچھ سامنے آنکھوں کے آتا ہے

No comments:
Post a Comment